دہلی حکومت میں آبی وسائل اور سیاحت کے وزیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک
دن بعد عام آدمی پارٹی (آپ)کےوزیر کپِل مشرا نے وزیراعلی اروند کیجریوال
پر آج الزام لگایا کہ وزیرصحت سنتیندر جین نے ان کے سامنے مسٹر کیجریوال
کو دو
کروڑ روپے نقد دئے تھے۔مسٹر مشرا نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے
مسٹر جین نے ان کے سامنے وزیراعلی کو دو کروڑروپے نقد دئے تھے۔اپنی آنکھوں کے سامنے بدعنوانی کا یہ کھلا منظر دیکھ کر انہیں پوری رات نیند نہیں آئی۔